اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کابینہ میں بھارت سے تجارت سمیت ای سی سی فیصلوں پر بحث ہوگی، کابینہ میں بحث کے بعد بھارت سے تجارت اور دیگر معاملات پر فیصلہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے تمام فیصلوں کی منظوری دیتی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد ہی فیصلوں کو حکومت کی منظوری کا درجہ ملتا ہے۔