مریم اورنگزیب

کابینہ میں آٹا، چینی چور بیٹھے ہیں،اب وہ بھی بکتر بند گاڑیوں میں جائیں گے،مریم اورنگزیب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کابینہ میں آٹا، چینی چور بیٹھے ہیں،اب آٹا اورچینی چور بھی بکتر بند گاڑیوں میں جائیں گے،وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی دہشت گردی نیب عدالت میں نظر آئی،سلیکٹڈاورووٹ چورعوام کے گلے دباتے ہیں،ووٹ چور کے کہنے پر شہبازشریف کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیاعمران خان صاحب آپ کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں ۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ ووٹ چور منہ پر ہاتھ پھیر کر گفتگو کرتاہے، وزیراعظم منہ پر ہاتھ پھیر کر دھمکیاں دے رہاہے،غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا وزیراعظم حکم دیتا ہے، آئی جی کو فون کر کے کہتا ہے کہ شہباز اورحمزہ کو بکتربند میں لے کر جاو۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ اس وقت کابینہ میں آٹا، چینی چور بیٹھے ہیں،وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی دہشت گردی نیب عدالت میں نظر آئی،وہ فون کرکے شہبازشریف اورحمزہ کو بکتر بند گاڑیوں میں لانے کاکہتے ہیں،مریم اورنگزیب نے کہاکہ سلیکٹڈاورووٹ چورعوام کے گلے دباتے ہیں،ووٹ چور کے کہنے پر شہبازشریف کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا،آپ تو کہتے ہیں منصوبے کرپشن سے بنے ہیں، تو پھر انہیں استعمال نہ کریں،شہباز شریف کے دور میں بنائے گئے منصوبوں پر تختی کیوں لگاتے ہیں،

آپ اپنے وزیرداخلہ کے ذریعے دہشت گردی کروا رہے ہیں ،ان کامقصدہے شہبازشریف کی آواز لوگوں تک نہ پہنچے ، یہ فاشسٹ سوچ اور غنڈہ گردی ہے ، عمران خان صاحب آپ کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں ۔