اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں کفایت شعاری پالیسی وضع کی گئی، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم خود سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کابینہ کے اخراجات میں جس حد تک ممکن ہوگا کمی کی جائے گی، کابینہ ارکان کو لگژری کے بجائے کم خرچ گاڑیاں استعمال کرنے کا کہا گیا ہے،وفاقی حکومت کو مہنگائی ، عوامی مسائل اور مشکلات کا ادراک ہے،موجودہ حکومت کو متعددچیلنجز کا سامنا ہے،ملک میں معاشی استحکام کےلئے ہنگامی فیصلے کئے جارہے ہیں۔
جمعرات کے روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے اہم باتیں کیں،گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں کفایت شعاری پالیسی وضع کی گئی، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم خود سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کابینہ کے اخراجات میں جس حد تک ممکن ہوگا کمی کی جائے گی، کابینہ ارکان کو لگژری کے بجائے کم خرچ گاڑیا ں استعمال کرنے کا کہا گیا ہے،وفاقی حکومت کو مہنگائی ، عوامی مسائل اور مشکلات کا ادراک ہے،موجودہ حکومت کو متعددچیلنجز کا سامنا ہے،ملک میں معاشی استحکام کےلئے ہنگامی فیصلے کئے جارہے ہیں،متوسط طبقے کو ریلیف کی فراہمی کےلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں،بات چیت اور مشاورت جمہوریت کا حسن ہے،عمران خان روز جھوٹ بولتا ہے،عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،عمران خان کو آئینی طریقے سے عہدے سے ہٹایا گیا،عمران خان کو باقاعدہ منصوبے کے تحت اقتدار میں لایا گیا تھا،
عمران خان کا ایجنڈا ہے کہ ملک میں معاشی عدم استحکام پیدا ہو،ہم اصولوں کی بنیاد پر مخالفت کرتے ہیں،ہم اپنے اصولوں کو کبھی توڑ مروڑ کر پیش نہیں کرتے، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قیادت اور کارکنان اپنے اصولوں کی مخالفت کرتے ہیں،یہ وہی باتیں ہیں جو بطور اپوزیشن پی ٹی آئی کو یاد دلائی گئی تھیں، پی ٹی آئی نے صحافیوں کے حقوق پر حق تلفی کی تھی، ان دنوں تمام صحافی حضرات سڑکوں پر نکلے ہوئے تھے،تمام سینئر صحافی، اینکرز اور رپورٹرز نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیا ہوا تھا، عمران خا ن اپنے دور میں آڈیو لیکس کی حمایت کرتے تھے،عمران خان ،صدرمملکت نے آئین شکنی کی ہے،صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے۔