کابل(ر پورٹنگ آن لائن) طالبان جنگجوئوں کی جانب سے کابل میں کی گئی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 17افرادہلاک ہوگئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق کابل کے ایمرجنسی ہسپتال نے بتایاکہ 17 لاشوں اور 41 زخمی افراد کو ہسپتال لایا گیا جو گذشتہ رات کی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک یا زخمی ہوئے۔گذشتہ رات فائرنگ کی اطلاعات کے بعد طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے جنگجوئوں کو ہوائی فائرنگ سے گریز کرنے کو کہا تھا۔
ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے پیغام میں طالبان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کے بجائے خدا کا شکر ادا کریں۔ہتھیار اور گولہ بارود آپ کے ہاتھ میں ہے، کسی کو ان کو ضائع کرنے کا حق نہیں ہے۔ یہ گولیاں عام شہریوں کو زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں۔ اس لیے بلا ضرورت گولی نہ چلائیں۔