لاہور ہائی کورٹ 40

کائیٹ فلائنگ آرڈیننس 2025ء کیخلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں کائیٹ فلائنگ آرڈیننس 2025ء کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقررہوگئی ۔

رجسٹرار آفس نے کیس 5جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کرکے کاز لسٹ جاری کردی ۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل کو جواب الجواب جمع کروانے کی ہدایت کررکھی ہے۔پتنگ بازی کی اجازت کے خلاف جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کی جانب سیکائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025ء کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ حکومت پنجاب نے اسمبلی کی موجودگی میں آرڈیننس جاری کیا ، ،پتنگ بازی سے ماضی میں کافی ہلاکتیں ہوچکی ہیں،پتنگ بازی کی اجازت سے شہریوں کی دوبارہ ہلاکت کا خدشہ ہے،آئین ہر شہری کے جان و مال کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے،عدالت کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025ء کو کالعدم قرار دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں