عائشہ عمر

کئی پراجیکٹ مکمل ہونے کے باوجود آج تک معاوضہ نہیں ملا’ عائشہ عمر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ہر انسان کو اپنی حد میں رہنا چاہیے کیونکہ حد سے تجاوز ہو کر کئے گئے کام کے کبھی اچھے نتائج نہیں ہوتے،کئی پراجیکٹ مکمل ہونے کے باوجود آج تک ان کا معاوضہ نہیں ملااور مجھے وہ لوگ یاد ہیں جنہوں نے معاوضہ دینا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ فلم ہو یا ڈرامہ اس کی بنیاد اسکرپٹ ہوتی ہے اس کے بعد فنکاروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، جب اسکرپٹ میں ہی جان نہیں ہو گی تو آپ نمبر ون سے بھی کام کرا لیں مطلوبہ نتائج نہیں آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بے شمار ڈراموں میں کام کیا ہے لیکن سیٹ کام بلبلے میں خوبصورت کا کردار بہت زیادہ مقبول ہوا ۔میں اس کی بھی حامی ہوں کہ کسی اداکار پر کسی مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگنی چاہیے ۔