ژالے سرحدی

”کئی لوگ ہیں جنہیں انگلش ،فارسی ،پنجابی بھی آتی ہے پر شرم نہیں آتی”

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں پنجابی ڈائیلاگ پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ شرم مگر نہیں آتی۔

اداکارہ ویڈیو میں کہتی ہیں کہ کئی لوگ ہیں جنہیں انگلش بھی آتی ہے، فارسی بھی آتی ہے، پنجابی بھی آتی ہے پر شرم نہیں آتی۔ژالے سرحدی نے چند گھنٹوں قبل یہ مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔