مکوآنہ (ر پورٹنگ آن لائن) کئی دہائیوں بعد پاکستان پولیو فری ملک بننے کے قریب پہنچ گیا ، ملک بھر میں سیوریج کے پانی سے پولیو وائرس تیزی سے ختم ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سیوریج کے پانی سے پولیو وائرس تیزی سے ختم ہونے لگا، چاروں صوبوں کی 93 فی صد سیوریج لائنز پولیو وائرس سے پاک ہوگئیں، 2 ماہ میں دوسری بار90 فی صد سے زائد سیوریج لائنز سے پولیو کا ایک بھی وائرس نہ ملا۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 60 سے زائد مقامات کے گٹر کے پانی کا پولیو ٹیسٹ کیا گیا ،
ٹیسٹ کے لیے گٹرز سے سیمپلز گزشتہ ماہ کے آغاز پر لیے گئے ، ان میں سے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں لانڈھی اور گلشن اقبال کے گٹروں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ، جب کہ صوبہ پنجاب میں راولپنڈی، ملتان، راجن پور، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، اور گوجرانوالہ کے گٹر پولیو سے پاک نکلے۔