اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک پر احتجاج سے متعلق 7 مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں اعظم سواتی کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی گئی، درخواست ضمانتوں پر ابتدائی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ضمانتوں کی درخواست پر کل کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔درخواست ضمانت وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئیں، عدالت نے درخواست ضمانت پر کل (ہفتہ ) کے لیے نوٹس جاری کر دئیے۔