شراب فروخت

ڈی جی کے احکامات ہوا میں۔ ڈائیریکٹر ایکسائز نے شراب بیچنے والے ہوٹلوں کی انسپکشن نہ کی۔

تنویر سرور۔۔

ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کے حکم کے باوجود ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ایل ٹو کے لائسنس کے تحت راولپنڈی اور مری میں شراب فروخت کرنے والے دونوں ہوٹلوں کی انسپکشن نہ کی۔
مری بروری
ڈاکٹر آصف طفیل نے 30 نومبر 2022 کو ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی تنویر عباس گوندل کو حکم جاری کیا تھا کہ جس طرح آواری ہوٹل لاہور میں ڈائیریکٹر ایکسائز کی طرف سے انسپکشن کی گئی ہے اسی طرز پر راولپنڈی میں بھی ایل ٹو وینڈ شاپ کی انسپکشن کی جائے۔
ڈی جی ایکسائز
تاہم ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر مذکور کو محکمے کے سابق اہلکار مسعود بشیر وڑائچ نے انسپکشن سے منع کر رکھا ہے جس کی وجہ سے وہ دونوں ہوٹلوں کی انسپکشن نہیں کررہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایل ٹو کی وینڈ شاپس کو مسعود بشیر وڑائچ کنٹرول کررہا ہے اور ایکسائز کا ریگولیٹری سٹاف اپنے ڈی یا سیکرٹری کی بجائے مسعود بشیر وڑائچ کے احکامات کے تابع کام کرتا ہے۔

جبکہ مسعود بشیر وڑائچ محکمے کے سیکرٹری اور ڈی جی کے لئے چیلنج بن چکا ہے۔اور دونوں افسر صوبائی وزیر ایکسائز سردار آصف نکئی کے اس رشتہ دار کے خلاف بے بس ہیں