رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ڈائیریکٹر جنرل اور صوبائی سیکرٹری کی ناقص کارکردگی قومی خزانے کے لئے 55 کروڑ کا تازیانہ ثابت ہوئی۔
محکمے کی موٹربرانچز کے کمپیوٹر نظام کو ری ویپمپ کرنے کا عمل کسی تجربے اور اہلیت کے بغیر ماہ ستمبر کے اوائل میں شروع کر دیا گیا جو کسی کے سنبھالے سنبھل نہیں رہا۔تاحال موٹر برانچز کو 6 ستمبر سے پہلے کے چالانوں سمیت بہت سے ایشو درپیش ہیں۔
اور موٹر برانچز سے ریونیو کی مد میں محکمے کو 30 ستمبر تک مجموعی طور پر 55 کروڑ 82 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے اور محکمہ گزشتہ مالی سال کی نسبت ٹارگٹ سے 11 فیصد پیچھے جارہا یے۔
صرف ریجن سی لاہور سے 30 ستمبر تک 31 کروڑ 91 لاکھ روپے کے ریونیو خسارے کا سامنا ہے
اسی طرح بہاولپور سے 27 کروڑ 86 لاکھ روپے، ڈی جی خان سے 2 کروڑ 18 لاکھ روپے، فیصل آباد سے 2 کروڑ 96 لاکھ روپے۔ گوجرانوالہ سے 9 کروڑ 57 لاکھ روپے، ملتان سے 97 لاکھ روپے اور راولپنڈی سے 3 کروڑ 96 لاکھ روپے جبکہ ساہیوال سے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے اور سرگودھا ڈویژن سے محکمے کو 30 ستمبر 2023 تک 61 لاکھ روپے کا ریونیو خسارہ ہوچکا ہے۔