ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن

ڈی جی ایکسائز کے ایس او پیز غیر قانونی۔ڈائیریکٹر ریجن سی نے عمل درآمد روک دیا۔

تنویر سرور۔۔

ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور رانا انتخاب احمد نے گاڑیوں کی پیپر لیس ٹرانزکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے گزشتہ ماہ گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن اور پوسٹ ٹرانزکشن یا ملکیت کی تبدیلی کے حوالے سے نئے ایس او پیز جاری کئے تھے اور 2010 کے ایس او پیز Replace کر دیئے تھے
ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن
مذکور SOPs کے تحت گاڑیوں کی تبدیلی ملکیت کے وقت محض بیچنے اور خریدنے والے کے نشان انگوٹھا کی بائیومیٹرک تصدیق کو حتمی قرار دیتے ہوئے پیپر لیس ٹرانسفر کو رائج کر دیا گیا تھا۔
ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن
جس پر لاہور میں نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر ریجن سی رانا انتخاب احمد نے ان ایس او پیز کو قانون سے متصادم اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اپنے تمام سٹاف کو گاڑیوں کی اوریجنل رجسٹریشن بک اور ڈاکیومنٹس کے بغیر گاڑی کی تبدیلی ملکیت بند کرنے کا حکم دیدیا ہے اور ان کی تعیناتی سے قبل ٹرانسفر کی جانے والی گاڑیوں کی اصل فائلیں بھی منگوا لی ہیں۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائیریکٹر ریجن سی لاہور رانا انتخاب احمد کا کہنا تھا کہ پیپر لیس ٹرانزکشن غیر قانونی ہے اور بعض عناصر نے اپنی جعلسازیاں چھپانے کے لئے یہ ایس او پیز بنوائے اور لاگو کروائے ہیں۔اور وہ ایسے عناصر کی سرکوبی کرنا جانتے ہیں۔