رضوان اکرم شیروانی

ڈی جی ایکسائز کی پانچویں گھی میں،ڈائریکٹر، اے ڈی جی اور ڈی جی بھی خود ہی بن گئے۔اپنے خلاف اپیل بھی خود ہی سنیں گے۔

شہباز اکمل جندران۔۔

رضوان اکرم شیروانی وہ افسر ہیں جو ان دنوں ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے تمام بڑے عہدوں پر تعینات ہیں۔رضوان اکرم شیروانی ڈائریکٹر ریجن ڈی لاہور کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور قائمقام ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بھی تعینات ہیں۔
رضوان اکرم شیروانی
قواعد وضوابط کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کے معاملات میں ڈائریکٹر کے فیصلے کے خلاف اپیل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سنتا ہے اور فیصلہ کرتا ہے۔ایسے میں رضوان اکرم شیروانی شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب کی پراپرٹی ٹیکس کی اپیلیوں پر بطور ڈائریکٹر ریجن ڈی لاہور خود ہی فیصلہ کرینگے اور پھر ان فیصلوں کے خلاف بطور ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل خود ہی اپیل بھی سنتے ہیں۔اسی طرح ایکسائز،کاٹن فیس اور پرفیشنل ٹیکس جیسے معاملات میں بطور ڈائریکٹر ریجن ڈی خود ہی فیصلے کرینگے اور پھر بطور ڈائریکٹر جنرل خود ہی اپنے فیصلوں کے خلاف اپیلیں بھی سنیں گے۔اور اپنے ہی فیصلوں پر ایکبار پھر سے بطور ایپیلٹ اتھارٹی فیصلے کرینگے۔

یوں عملی طورپر رضوان اکرم شیروانی کی اس وقت پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں۔