شہبازاکمل جندران۔۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے قائمقام ڈائریکٹر جنرل رضوان اکرم شیروانی بطورڈی جی عارضی مدت کا دوسرا دورانیہ گزار رہے ہیں۔تاہم ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی تاریخ میں واحد ڈی جی ہیں جنہیں گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہ نہیں ملی رہی ان کی تنخواہ عدالتی حکم کے تحت بند ہے۔
اور وہ تنخواہ کے بغیر ہی ڈی جی اور اے ڈی جی کے طورپر کام کررہے ہیں۔
رضوان اکرم شیروانی کے خلاف بطور پراجیکٹ ڈائیریکٹر سہولت مراکز متعلقین کی ادائیگیاں نہ کرنے کا الزام ہے۔
واضح رہے رضوان اکرم شیروانی کے خلاف جعلی دستاویزات پر گاڑیاں رجسٹرڈ کرنے کا اینٹی کرپشن لاہور کامقدمہ بھی زیر التوا ہے جس میں وہ ضمانت پر ہیں۔