تنویر سرور۔۔
ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کو فیلڈ فارمیشنز کی طرف سے ہدایات اور احکامات کی Compliance میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔
گریڈ 19 کے ڈی جی ڈاکٹر آصف طفیل کے ماتحت کام کرنے والے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے متعدد ڈائیریکٹر بھی گریڈ 19 کے ہی افسر ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈائیریکٹروں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ L-2 کی وینڈ شاپس کی اسی طرح انسپکشن کریں جس طرف ڈائیریکٹر نعمان خالد نے آواری ہوٹل کی انسپکشن کی تاہم علم میں آیا ہے۔ کہ فیصل آباد میں واقع سرینا ہوٹل کی وینڈ شاپ کی تاحال انسپکشن نہیں کی جاسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہوٹل میں پرمٹ کے بغیر شراب کی فروخت جاری ہے اور کرسمس و نیو ائیر کے موقع پر معمول کی نسبت کہیں زیادہ شراب غیر قانونی طورپر بیچی گئی اور اس غیر قانونی عمل میں بارروم کے سٹاف کو ای ٹی او ایکسائز فیصل آباد رانا احمد حسن کی سرپرستی حاصل رہی۔
فیصل آباد میں شاہد گیلانی ڈائیریکٹر ہیں جو گریڈ 19 کے افسر ہیں۔البتہ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی خود جاکر وینڈ شاپ کی انسپکشن کرینگے۔