رپورٹنگ آن لائن۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد علی نے عدالت عالیہ لاہور کے 9 اگست کے فیصلے کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے گریڈ 11 کے اہلکار کو گریڈ 16 میںOPS بنیادوں پر انسپکٹر ایکسائز تعینات کر دیا ہے۔
عدالت عالیہ نے اپنے حالیہ تاریخ ساز فیصلے میں قرار دیا ہے کہ OPS بنیادوں پر تعیناتیاں غیر قانونی ہیں۔تاہم ڈی جی ایکسائز ،عدالت کے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کررہے۔
ڈی جی ایکسائز محمد علی نے 11 سکیل کے علی عمران جعفری کو گریڈ 16 میں OPS انسپکٹر بنایا اور پھر اسے من پسند مسلم ٹاون سرکل میں پراپرٹی ٹیکس کا انسپکٹر بھی تعینات ت کر دیا اور پہلے سے مسلم ٹاون سرکل میں میرٹ پر تعینات انسپکٹر عاصم علی پرویز کو ہٹا دیا۔
انسپکٹر عاصم علی پرویز کا کہنا ہے کہ علی عمران جعفری مسلم ٹاون سرکل میں ہی کانسٹیبل پھر کلرک اور اب انسپکٹر تعینات ہوگیا ہے وہ مسلم ٹاون سرکل سے باہر نہیں رہ سکتا اور ڈی جی و ڈائیریکٹر ہیڈ کوآرٹر نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے کلر ک کو OPS بنیادوں پر انسپکٹر تعینات کرکے من پسند سرکل بھی عطا کیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عاصم علی پرویز اور علی عمران جعفری چارج لینے اور دینے کے معاملے میں ایکدوسرے سے جھگڑا بھی کر چکے ہیں اور عاصم علی پرویز اس نا انصافی پر سیخ پا ہیں