تنویر سرور۔۔۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کو اپنے ہی محکمے میں اپنے ہی فیلڈ فارمیشنز کے سامنے بے بسی کا سامنا ہے۔
ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈائیریکٹر ریجن ڈی لاہور نعمان خالد کو آواری ہوٹل کے سٹاف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس پر ڈائریکٹر ریجن ڈی نے ای ٹی او ایکسائز لاہور ٹو کو مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا لیکن ای ٹی او نے غیرقانونی شراب فروخت کرنے والے ہوٹل سٹاف کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ایسا پہلی بات ہورہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے احکامات کو کس خاطر میں نہیں لایا جارہا اور ڈی جی بے بس دکھائی دے رہے ہیں