نمبر پلیٹس

ڈی جی ایکسائز آفس صوبے میں نمبر پلیٹس، سمارٹ کارڈز میں تاخیر کا باعث بن گیا

شہباز اکمل جندران۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں نمبر پلیٹس اور سمارٹ کارڈز کی شارٹیج کا ایشو لمبے سے چل رہا ہے۔ صالحہ سعید نے تعیناتی کے بعد اس ایشو کو حل کرنے کی کوششیں کی ہیں لیکن اب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خود ڈی جی آفس خود ہی صوبے میں نمبر پلیٹس، سمارٹ کارڈز میں تاخیر کا باعث بن گیا ہے۔
 نمبر پلیٹس
معلوم ہوا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں نمبر پلیٹس اور سمارٹ کارڈز کی ترسیل و تقسیم کے لئے سپروائزوں کی ریکروٹمنٹ کی۔
 نمبر پلیٹس
تاہم سپروائزروں کی زیادہ تعداد لاہور جیسے من چاہے سٹیشنز پر اپوائنٹ ہے۔اور سپروائزروں کی اپواینٹنگ اتھارٹی اے ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب راو شکیل الرحمن بھی اس حوالے سے بے بس بتائے جاتے ہیں۔
 نمبر پلیٹس
محکمے کے کئی ڈائریکٹوریٹس میں سپروائزر تعینات ہی نہ ہیں جس کی وجہ سے ایسے شہروں میں نمبر پلیٹس اور سمارٹ کارڈز کی کمی بحرانی کیفیت جیسی ہے۔

 نمبر پلیٹس
ذرائع کے مطابق ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گوجرانوالہ فضہ شاہ کی طرف سے باقاعدہ طورپر ڈی جی آفس می پراجیکٹ ڈائیریکٹر کو خط لکھا گیا ہے۔
فضہ شاہ
جس میں کہا گیا ہے کہ نمبر پلیٹس اور سمارٹ کارڈز کی بروقت فراہمی اور ترسیل و تقسیم کے لئے سپروائز مہیا کیا جائے تاکہ سپروائز کی خالی سیٹ کو فل کیا جاسکے۔
فضہ شاہ
معلوم ہوا ہے کہ گوجرانوالہ میں ملک مبشر نامی سپروائز تعینات تھا جو بعدازاں ٹرانسفر کروانے کے بعد ڈی جی آفس میں تعینات ہوچکا ہے۔