شہباز اکمل جندران۔۔۔
آن ہر پے اینڈ سکیل بنیاد پر گریڈ 20 میں فرائض انجام دینے والی گریڈ 19 کی ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب صالحہ سعید صوبے بھر میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی بطور او پی ایس تعیناتی کی راہ میں رکاوٹ بن گئی ہے۔
صوبائی سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب وقاص علی محمود نے 12 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے صوبے میں ملازمین کی او پی ایس تعیناتیوں کی اجازت دی۔ تاہم نوٹیفکیشن کی کلاز 4 کے تحت یہ بھی شرط عائد کردی کہ تمام متعلقہ ڈائیریکٹر ،ملازمین کی او پی ایس تعیناتیوں سے قبل ڈی جی کو آن بورڈ لینگے۔
حالانکہ کانسٹیبل اور کلرک کو او پی ایس تعینات کرنے کا اختیار ڈائریکٹر کی اتھارٹی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایکسائز کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں خلاف ضابطہ کلاز 4 شامل کرنے سے صوبے کے تمام ڈائیریکٹر تذبذب کا شکار ہیں اور کسی ایک بھی ڈائیریکٹر نے نوٹیفکیشن کے باوجود تاحال ملازمین کو اوپ پی ایس تعینات نہیں کیا۔ یوں ملازمین کی او پی ایس تعیناتی کا عمل شروع ہو نے سے پہلے ہی رک گیا ہے۔
جس سے محکمے کی ورکنگ اور ریونیو شدید متاثر ہونے لگا ہے