اوکاڑہ ( شیر محمد)اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال محمد ثاقب وٹو سمیت دیگر افسران ڈاکٹرز و دیگر سٹاف بھی موجود تھا، ضلع بھر میں 5 سال تک کے 6 لاکھ 52 ہزار 2 سو 55 بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے.
بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لیے 2771 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر 437 ایریا انچارجز سمیت محکمہ ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو بھی انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن پر خصوصی توجہ کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے.
پولیو سے چھٹکارا حاصل کر کے ہی ہم صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں، والدین بچوں کی پولیو ایکشن کے لیے ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، سیلاب زدہ علاقوں، کچی آبادیوں اور خانہ بدوشوں کی بستیوں خصوصی فوکس رکھا جائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کی ویکسینیشن کے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دیں، ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، قومی خدمت کے جذبے کے تحت جلد پولیو کا مکمل خاتمہ کریں گے۔