بوگس رجسٹریشن

ڈی ایچ اے موٹر برانچ میں گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن کا انکشاف۔

تنویر سرور۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور کے ذیلی دفتر ڈی ایچ اے موٹر برانچ میں گاڑیوں کی بوگس رجسٹریشن کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
بوگس رجسٹریشن
ذرائع کے مطابق ڈی پی او نوید منیر اور ایکسائز انسپکٹر غلام محی الدین پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر ایم آر اے ندیم یوسف چوہدری کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے گاڑی نمبر
ADP 729
CHANGAN CARVAAN
اور گاڑی نمبر
AEP 619
Honda / BRV / IVTEC S
جیسی گاڑیوں کو بوگس طریقے سے چیسسز نمبر سے قبل Space ڈال کر رجسٹرڈ کیا۔ جو کہ غیر قانونی عمل اور جعلسازی ہے۔
بوگس رجسٹریشن
اس سلسلے میں گفتگو کے لئے نوید منیر اور غلام محی الدین سے رابطہ کیا گیا تو غلام محی الدین کا کہنا تھا کہ ان گاڑیوں کی رجسٹریشن پر اٹھنے والے سوالات کے جواب ایم آر اے ندیم یوسف چوہدری ہی دے سکتے ہیں کیونکہ فائنل اپروول انہوں نے ہی دی ہے