ملتان(رپورٹنگ آن لائن)ملتان میں کاروباری سرگرمیوں کو مزید ترقی دینے کے لئے بزنس حب ڈی ایچ اے ملتان کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ بزنس حب ملتان کی مارکیٹنگ اور سیلز کے تمام تر حقوق پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کو خصوصی طور پر حاصل ہیں۔ تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان، ریجنل سیلز مینجر رانا فرخ ندیم جبکہ بودلہ بلڈرز کے چئیرمین کرنل ریٹائرڈ طاہر اقبال بودلہ، سی ای او پیر صہیب طارق بودلہ ، پیر اسلم بودلہ، پیر جنید اقبال بودلہ، پیر عاصم بودلہ ، پیر حذیفہ بودلہ، پیر علی بودلہ، پیر حسان بودلہ، پیر آفتاب بودلہ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری، رکن پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی اور بریگیڈئیر ریٹائرڈ قیصر مہے سمیت شہر ملتان کی معروف کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سنٹرل شیخ شجاع اللہ خان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کے پلیٹ فارم سے پیش کیا جانے والا بزنس حب ملتان اس شہر کی کاروباری برادری کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔ بزنس حب سے نہ صرف ڈی ایچ اے کے رہائشی مستفید ہو سکیں گے بلکہ ملتان کی شاندار اور ہر جانب سے قابل رسائی لوکیشن کی بدولت یہ مجموعی طور پر ملتان اور گردونواح کے شہریوں کے لئے ایک جدید کارباری مرکز ثابت ہو گا۔
بزنس حب ملتان کی تعمیرکرنے والے بودلہ بلڈرز کے سی ای اوپیر صہیب طارق بودلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس کاروباری مرکز کو ڈیزائن کرتے ہوئے اہلیان ملتان کی کاروباری ضروریات کو مد نظر رکھا ہے۔ آٹھ منزلہ بزنس حب ایک کثیر المقاصد منصوبہ ہے جس میں ملک کے نامور برانڈز کے آؤٹ لیٹس سمیت ہر طرح کا کاروبار شروع کرنے کے لئے سنہری مواقع موجود ہوں گے۔
جاری کردہ: ادارہ تعلقات عامہ، زمین میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ
سالار سلیمان، پریس سیکرٹری، زمین ڈاٹ کام،
0300-8567531 salaar@zameen.com
برائے رابطہ: عمار بن ارشاد، پی آر او، زمین ڈاٹ کام
ammar.irshad@zameen.com, 0300-8544063, 0333-4159249