عمران عباس

ڈیڑھ سال تک کوئی فلم اور ڈرامہ نہیں کرونگا، عمران عباس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اداکار عمران عباس نے کہا کہ وہ ڈیڑھ سال تک کسی نئی بین الاقوامی فلم اور ڈرامے میں کام نہیں کریں گے۔ انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال و جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بال اس لیے بڑھا رہے ہیں کہ انہیں جس کردار کی پیشکش ہوئی ہے اس میں بڑے بالوں کا ہونا لازم ہے اور یہ ایک بین الااقوامی پراجیکٹ ہے جس میں وہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ڈیڑھ سال تک کسی بھی ڈرامے اور فلم میں کام کرنے کو کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔