اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ایس ای سی پی سے ڈیٹا لیک کیس میں ایس ای سی پی نے جواب جمع کروا دیا، جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار نے عدالت کو غلط حقائق بتائیں۔
ارسلان ظفر نے حساس ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی حاصل کی ارسلان ظفر نے ویب سائٹ کی بجائے سی آرسی ایس سسٹم ڈیٹا سرچ کیا جو پبلک ڈومئین نہیں ثبوت مٹانے کے لئے اپنے سسٹم سے فائلز ڈیلیٹ کیں ارسلان ظفر نے شئیر ہولڈرز کی ذاتی معلومات حا صل کیں جواب میں عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ محکمانہ انکوائری کا جواب دینے کی بجائے عدالت چلے گئے جواب میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ارسلان ظفر کی پٹیشن خارج کرکے محکمانہ انکوائری میں تعاون کا حکم دیا جائے