میبلورن (رپورٹنگ آن لائن) لیجنڈ کرکٹر ڈین جونز کی ان کے پسندیدہ ملیبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں آخری رسومات ادا کردی گئیں۔59 سالہ ڈین جونز آئی پی ایل میچز پر تبصروں کیلئے ممبئی میں موجود تھے 24ستمبر حرکت قلب بند ہونے سے ان کاانتقال ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے ان کی آخری رسومات کی تقریب میں ان کی اہلیہ، دو بیٹیوں اور قریبی دوستوں سمیت صرف 10افراد نے شرکت کی۔ لیپ آف آنر کے لیے جس ایمبولینس پر ان کی میت لائی گئی اس پر پھولوں سے تین سو چوبیس لکھا ہوا تھا جو ان کا ٹیسٹ کیپ نمبر تھا۔