ڈینگی مچھر

ڈینگی کے وار جاری ،جڑواں شہروں میں 63نئے مریض رپورٹ

اسلام آباد ،راولپنڈی ( رپورٹنگ آن لائن)جڑواں شہروں میں ڈینگی کے وار جا ریاسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 63نئے مریضوں کی تصدیق ہو ئی جبکہ دونوں شہروںمیں ڈینگی سے متاثرہ 92 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹہ میں اسلام آباد میں ڈینگی کے 29 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ، 10 مریض ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، 16 مریض دیہی اور 13 شہری علاقوں سے رپورٹ ہو ئے ۔