ڈینئل پرل قتل کیس

ڈینئل پرل قتل کیس، سپریم کورٹ میں ملزمان کی رہائی کیخلاف درخواستوں پرسماعت یکم فروری کو ہوگی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کیخلاف درخواستوں پر سماعت یکم فروری کو ہوگی ، جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا،

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں، یکم فروری کوسپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا،جسٹس عمر عطابندیال 3رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ ، جسٹس منیب اختر بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔