رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ غازی خان محمد آصف نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شہر میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے لئے نادہندگان کو خبردار کرتے ہوئے ڈھول کے ذریعے منادی کروادی ہے۔
ڈھول والا دن بھر شہر کے مختلف علاقوں ، چوراہوں اور بازاروں میں زور زور سے ڈھول پیٹتا اور اعلان کرتا رہا کہ یہ اعلان محکمہ ایکسائز کی طرف سے کیا جارہا ہے کہ جن لوگوں نے ابھی تک پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کیا وہ فوری طورپر ٹیکس ادا کریں صورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے ڈائیریکٹر ایکسائز ڈی جی خان محمد آصف نے گزشتہ سال پراپرٹی ٹیکس کے نادہندگان سے ٹیکس وصولی کے لئے خواجہ سراوں کی معاونت حاصل کی تھی۔
خواجہ سراوں کی ٹیم ڈی جی خان میں نادہنگان کے گھروں اور پراپرٹی یونٹس پر جاکر مخصوص انداز میں ٹیکس ادائیگی کے لئے کہتے تو نادہندہ فوری ٹیکس کر دیتا۔
رواں مالی سال کے دوران ڈی جی خان میں یہ کام ڈھول بردار سے لیا جارہا یے۔