یاسر حسین 27

ڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا’ یاسر حسین

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )کراچی میں 3 سالہ بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے دلخراش واقعہ نے ہر دل کو سوگوار اور ہر آنکھ کو اشکبار کردیا۔ اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے لکھا کہ ڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا۔

یاسر حسین کی یہ انسٹاگرام اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی خرابی کی جڑ کرپشن کو قرار دیا۔یاسر حسین نے کہاکہ ہمیں اس طرح کی خرابیوں کی اصل جڑ کو ختم کرنا ہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں