ڈپٹی کمشنر 29

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے مفاد عامہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے افسران کو وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات پر عملدرآمد کے احکامات

اوکاڑہ
( شیر محمد)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سلیم چشتی، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نور محمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مرغوب حسین ڈوگر، ایس ڈی ای او پیرا وسیم جاوید، ایس این اے افضال حسین بلوچ سمیت دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ستھرا پنجاب مہم، تجاوزات کے خلاف سخت کاروائیوں، شہر کی خوبصورتی اور ڈویلپمنٹ سکیمز پر پیش رفت، پارکس کی تزین وآرائش سمیت وزیراعلیٰ پنجاب کے دیگر گڈ گورننس اقدامات پر مکمل عمل درآمد کے لیے محنت سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں،

انہوں نے اس سلسلہ میں موثر مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ عوامی خدمت سب سے مقدم ہے اور اس ویژن کے تحت تمام افسران عوامی سہولت اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے نیک نیتی سے کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں