احمد عثمان جاوید

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے مفاد عامہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے افسران کو وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورننس اقدامات پر عملدرآمد کے احکامات

اوکاڑہ ( شیر محمد)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ستھرا پنجاب مہم، سکولوں اور کالجز میں زیبرا کراسنگ اور سائن بورڈز بنانے، تجاوزات کے خلاف سخت کاروائیوں، آوارہ کتوں کی تلفی، پارکس کی تزین وآرائش، گرین بیلٹس اور قبرستانوں کی صفائی سمیت وزیراعلیٰ پنجاب کے دیگر گڈ گورننس اقدامات پر مکمل عمل درآمد کے لیے محنت سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں،

انہوں نے اس سلسلہ میں موثر مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کیں اور ان اقدامات پرعمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کے احکامات بھی جاری کیے، اس میں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ عوامی خدمت سب سے مقدم ہے اور اس ویژن کے تحت تمام افسران عوامی سہولت اور ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے نیک نیتی سے کام کریں۔