شجرکاری 46

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اربن فارسٹری مہم کے تحت ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے مختلف حصوں میں شجرکاری

اوکاڑہ
( شیر محمد) ڈویژنل فارسٹ آفیسر مشتاق حسین چغتائی کی زیر نگرانی تشکیل دی گئی ٹیمیں اربن فارسٹری منصوبے کے تحت شہر کے مختلف مقامات کی طرح ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے مختلف حصوں میں بھرپور شجرکاری کر رہی ہیں جبکہ شہر کی اہم شہرات پر کوریئن گھاس بھی لگائی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں ماحول کو خوبصورت اور خوشگوار بنانے کے لیے انواع و اقسام کے پودوں سے مزین کیا جا رہا ہے،

ڈویژنل فارسٹ آفیسر مشتاق حسین چغتائی کے مطابق اربن فارسٹری منصوبہ حکومت پنجاب کا ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد شہری علاقوں میں سبزہ بڑھانا، درجہ حرارت میں کمی لانا اور صحت مند ماحول کو فروغ دینا ہے، انہوں نے کہا کہ شجرکاری صرف ایک دن کا عمل نہیں بلکہ پودوں کی حفاظت اور نگہداشت بھی اتنی ہی ضروری ہے تاکہ لگائے گئے پودے درخت بن کر آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں