پیرا فورس 95

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر پیرا فورس کی ٹیمیں مویشیوں کو شہری آبادی سے باہر منتقل کرنے کے لیے متحرک

اوکاڑہ
( شیر محمد)اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کی زیر نگرانی شہر میں صفائی، ٹریفک کی روانی اور ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے شہری آبادی کے اندر قائم مویشیوں کے باڑوں کو آبادی سے باہر منتقل کرنے کے لیے ٹیموں نے اپنی ورکنگ مزید تیز کر دی ہے، اس مقصد کے لیے میونسپل کمیٹی اور پنجاب انفورسمنٹ ریگولرٹی اتھارٹی کے جوانوں پر مشتمل خصوصی ٹیموں نے بھی مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مویشی پال حضرات کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے فرائض سر انجام دیے،

اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ شہری آبادی کے اندر مویشی رکھنے سے صفائی کے مسائل، بدبو، بیماریوں کے پھیلاؤ اور ٹریفک کے مسائل جنم لیتے ہیں، جو شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ ہیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مقررہ وقت کے اندر مویشی آبادی سے باہر بنائے گئے مخصوص مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، مقررہ وقت کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانوں اور قانونی کارروائی سمیت سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں