ڈینگی سرویلنس

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں ڈینگی سرویلنس کے لیے متحرک

اوکاڑہ
( شیر محمد)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فواد افتخار کی زیر نگرانی شہر میں ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں۔

فیلڈ ٹیمیں گھر گھر جا کر ڈینگی لاروا کی تلاش اور تلفی کے اقدامات کر رہی ہیں۔ اس موقع پر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دینے کی ہدایت کی جا رہی ہے، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار نے بتایا کہ انسداد ڈینگی مہم کے تحت تمام یونین کونسلز میں سرویلنس سرگرمیاں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوامی تعاون کے بغیر ڈینگی پر مکمل قابو پانا ممکن نہیں، لہٰذا شہری صفائی کا خاص خیال رکھیں اور پانی کے برتن، ٹینکیاں اور گملے باقاعدگی سے صاف کریں۔