ڈیفنس 45

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیموں کی شیر گڑھ اور حجرہ شاہ مقیم میں غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کاروائیاں

اوکاڑہ (شیر محمد)متعدد دکانیں، 7 مقدمات درج، سامان زیر تحویل، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی عوامی جان و مال کے تحفظ کے پیشِ نظر غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے خلاف کاروائیوں کا تسلسل جاری ہے،

اس سلسلہ میں ٹیموں نے شیر گڑھ اور حجرہ شاہ مقیم کے مختلف مقامات پر متعدد دکانوں کو سیل کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں 7 مقدمات درج کروا دیے، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس، فلنگ پوائنٹس اور سلنڈر ری فلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور بلا امتیاز کاروائیاں کی جائے گی،

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی شاپس آتشزدگی اور دھماکوں کے خطرات کا باعث بنتی ہیں جو انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ ہیں، اس لیے خلاف قانون کاروبار کرنے والوں کو ہرگز کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کی دکانیں سیل کرتے ہوئے سامان ضبط کر لیا جائے گا اور قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں