ڈپٹی کمشنر 129

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر چیف آفیسر ضلع کونسل فدا افتخار میر کی زیر نگرانی مین ہول کورز کی تنصیب

اوکاڑہ
( شیر محمد)ضلع کونسل کے زیر انتظام مختلف علاقوں میں مین ہول کورز کی تنصیب اور مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، چیف آفیسر ضلع کونسل فدا افتخار میر سمیت دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے کام کا باقاعدہ جائزہ لے رہے ہیں تاکہ عوامی تحفظ اور شہری سہولیات کی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے، چیف آفیسر نے متعلقہ عملے کے ساتھ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے مین ہول کورز کی حالت، فٹنس اور تنصیب کے معیار کا معائنہ کیا،

انہوں نے ہدایت کی کہ خستہ حال یا غائب مین ہول کورز کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے تاکہ حادثات سے بچاؤ اور آمدورفت میں آسانی کو یقینی بنایا جا سکے، چیف آفیسر نے کہا کہ شہری علاقوں میں کھلے یا ٹوٹے ہوئے مین ہول کورز عوام کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں، لہٰذا ضلع کونسل شہریوں کی سلامتی کو اولین ترجیح دے رہی ہے، انہوں نے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ تمام مین ہول پوائنٹس کی نشاندہی مکمل کرتے ہوئے مرمت و تنصیب کا عمل جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے،

فدا افتخار میر نے کہا کہ شہری مسائل کے حل اور بنیادی بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کونسل عوامی شکایات کو فوری بنیادوں پر نمٹا رہی ہے اور مین ہول کورز کی تنصیب کا یہ سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں