کریک ڈاؤن 73

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سول ڈیفنس کی ٹیموں کا غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن

اوکاڑہ
( شیر محمد)سول آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی ٹیموں نے حویلی لکھا کے مختلف مقامات پر ایل پی جی شاپس کی چیکنگ کی اور خلاف قانون چلائی جانے والی 8 شاپس کو سیل کرتے ہوئے ان کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دیے، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کاروائیاں ناگزیر ہیں، بغیر لائسنس اور حفاظتی انتظامات کے بغیر چلنے والی ایل پی جی دکانیں سنگین حادثات، آگ لگنے اور دھماکوں کا باعث بن سکتی ہیں،

جس سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آبادی کے درمیان یا مصروف بازاروں میں قانونی تقاضوں کے بغیر چلائی جانے والی ان دکانوں کو لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی، انہوں نے کہا کہ تمام ایل پی جی شاپس کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی ہے، سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت سب سے مقدم ہے، اس لیے ایل پی جی شاپس کے مالکان قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں