اوکاڑہ ( شیر محمد)اسسٹنٹ کمشنر نے دیپالپور روڈ پر پٹرول پمپس میں قیمتوں اور پیمانوں کی چیکنگ کی اور تحصیل روڈ کی تعمیر و مرمت کے کام کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے پٹرول پمپس پر قیمتوں اور پیمانوں کی چیکنگ اور بنیادی مرکز صحت 40/3 آر میں طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا.
انہوں نے مقررہ قیمتوں پر درست پیمانوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر زور دیا اور مرکز صحت میں مریضوں کی بہترین نگہداشت بارے بھی ہدایات جاری کیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ان کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل بھی تسلسل سے جاری ہے جس کے تحت فلاحی عامہ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔