نیشنل الیکشن 102

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل الیکشن پلان کا اجلاس

اوکاڑہ
( شیر محمد)اجلاس میں ڈی پی او محمد راشد ہدایت، آرمی افسران سمیت وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی، اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران نے ٹریفکنگ لا انفورسمنٹ، انسداد سمگلنگ و ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی شاپس کے خلاف کاروائیوں، بجلی چوری کے خلاف اقدامات، بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور مدارس کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں کیے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی،

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام افسران قانون کے نفاذ اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں عملی طور پر اقدامات کریں، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے سلسلہ میں عوام کو موثر آگاہی فراہم کی جائے، شہر کی خوبصورتی کے لیے تجاوزات کا خاتمہ از حد ضروری ہے لہذا اس سلسلہ میں شہر کی خوبصورتی میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں اور پیرا فورس کے جوان ایمانداری سے فرائض سر انجام دیں، انہوں نے کہا کہ قانون کی پاسداری ہر ایک پر لازم ہے اس لیے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گڈ گورننس کے اقدامات کی نفاذ کے لیے سخت اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور عوامی خدمت کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں