اوکاڑہ ( شیر محمد)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے سموگ کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو آن بورڈ لے لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے اینٹی سموگ پالیسی کی خلاف ورزی پر ایکشن بارے تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے اینٹی سموگ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کے احکامات دیے اور متعلقہ محکموں کو سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا ٹاسک سونپ دیا اور محکمہ زراعت کو فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں کے خلاف مقدمات اور بھاری جرمانوں کی ہدایات جاری کیں.
ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سموگ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، سموگ کے خاتمے کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے انسداد سموگ مہم کے تحت سخت اقدامات اٹھائے، سموگ کا باعث بننے والے زمینداروں اور انڈسٹریل یونٹس مالکان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، سالڈ ویسٹ جلانے والوں کاروائیاں اور اینٹوں کے بھٹوں کی بھی کڑی نگرانی کی جائے۔