پولیو کمیٹی 15

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس

اوکاڑہ ( شیر محمد)اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر فواد افتخار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع اوکاڑہ میں 13 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام محکمے مربوط انداز میں کام کریں،

انہوں نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ انہیں فیلڈ میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے لازماً پلوائیں کیونکہ یہ ان کے بچوں کی صحت اور مستقبل کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مہم کے دوران تحصیلوں کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی نگرانی کریں گےاور کسی بھی ریفیوزل کیس کی صورت میں متعلقہ ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی،

انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ مہم کے دوران مانیٹرنگ کا عمل سختی سے جاری رکھے گی تاکہ مقررہ اہداف بروقت مکمل طور پر حاصل کیے جا سکیں اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر فواد افتخار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع اوکاڑہ میں 13 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام محکمے مربوط انداز میں کام کریں،

انہوں نے محکمہ پولیس کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ انہیں فیلڈ میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے لازماً پلوائیں کیونکہ یہ ان کے بچوں کی صحت اور مستقبل کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں،

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مہم کے دوران تحصیلوں کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی نگرانی کریں گےاور کسی بھی ریفیوزل کیس کی صورت میں متعلقہ ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ مہم کے دوران مانیٹرنگ کا عمل سختی سے جاری رکھے گی تاکہ مقررہ اہداف بروقت مکمل طور پر حاصل کیے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں