اوکاڑہ ( شیر محمد)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے قبضہ مافیا کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیے اور ریونیو فیلڈ سٹاف کو اپنے متعلقہ علاقوں کے کلیرنس سرٹیفکیٹ ڈی سی افس جمع کرانے کی ہدایات جاری کیں.
انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ سرکاری رقبہ پر قبضہ کی صورت میں متعلقہ ریونیو سٹاف ذمہ دار ہوگا، ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف روڈز کی تعمیر و مرمت کے کام کی نگرانی بارے بھی ہدایات دیں، انہوں نے پیرا فورس کے انفورسمنٹ اور انویسٹیگیشن آفیسرز کی ٹیمیں تشکیل دے کر تجاوزات مہم کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے پر زور دیا.
ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ انسداد تجاوزات مہم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے اور انہیں بھاری جرمانے بھی کیے جائیں۔