اوکاڑہ ( شیر محمد)انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان کے ہمراہ تحصیل کچہری اوکاڑہ کے انڈر پاس اور اس سے ملحقہ جگہوں پر شجرکاری، صفائی ستھرائی، گرین بیلٹس کی دیکھ بھال سمیت بیوٹیفکیشن کے سلسلہ میں متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں.
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کسی علاقے کی ترقی صفائی اور نظم و ضبط کی عکاس ہوتی ہے، اس سلسلہ میں بیوٹیفکیشن کے مختلف اقدامات کو عملی جمع پہناتے ہوئے ماحول کو خوشگوار صاف اور دلکش بنانے کے لیے کام کیا جائے، انہوں نے تحصیل دیپالپور اور رینالہ خورد کے بازاروں میں تجاوزات کے خلاف کاروائی اور خوبصورتی کے لیے اقدامات کرنے کے سلسلہ جاری رکھنے کے بھی احکامات جاری کیے.
انہوں نے کہا کہ بازار شہر کی تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہوتے ہیں ان کی صفائی، ترتیب اور خوبصورتی نہ صرف شہریوں کے ذوق کو ظاہر کرتی ہے بلکہ کاروبار کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے، بازاروں کی بیوٹیفکیشن اور یکساں بورڈ لگانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ بازاروں میں یکسا بورڈز کی تنصیب، صفائی ستھرائی، تزین و آرائش، غیر قانونی بینرز و پوسٹرز اور چیکنگ کے خاتمے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور اس سلسلہ میں انجمن تاجران اور دکانداروں کو آگاہی بھی فراہم کی جائے، انہوں نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے ہی بیوٹیفکیشن پلان پر عمل درآمد ممکن ہے، لہذا تمام سٹیک ہولڈرز مثبت رویوں کو فروغ دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔









