اوکاڑہ
( شیر محمد)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او راشد ہدایت کی زیر صدارت علماء کرام اور مشائخ کا اجلاس، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان سمیت مختلف محکموں کے افسران اور اہل سنت جماعت کے علماء کرام اور خطیب و مشائخ بھی موجود تھے
اجلاس میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ پر زور دیا گیا، فتنہ انگیزی کے خاتمے کے لیے مل کر مشترکہ کاوشوں کی پالیسی کی عزم کا اظہار کیا گیا،
ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے خدا باری تعالیٰ کا انمول تحفہ ہے، اس کی حفاظت کے لیے ہر ایک کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا، وطن عزیز کو بیرونی سازشوں کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ باہمی محبت و اتفاق کو فروغ دے کر ریاست کو مضبوط کرنا ہوگا، ہم سب کا ختم نبوت پر کامل ایمان ہے، ایک سیاسی جماعت کی شرانگیزی کے خلاف حکومت نے کاروائی کی، پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے مقیم افراد بد امنی کا باعث ہیں، ڈی پی او محمد راشد نے کہا کہ بغیر ویزہ غیر ملکی تارکین وطن اور افغانی کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،
ہمیں وطن عزیز کے خلاف ہر سازش کا ڈر کر مقابلہ کرنا ہوگا، قانون کے نفاذ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، علمائے کرام شرانگیزی کے خلاف ریاستی اداروں کا ساتھ دیں، علمائے کرام اور مشائخ نے قیام امن کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اجلاس کے اختتام پر ملکی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔