اوکاڑہ ( شیر محمد)اجلاس کا مقصد صنعتی اداروں میں دھوئیں کے اخراج کی مؤثر مانیٹرنگ کے لیے CCTV کیمروں کی تنصیب کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا.
اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز خالد جاوید، انسپکٹرز ماحولیات و انڈسٹریز، صدر اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سینئر ممبران رائس ملز ایسوسی ایشن، رائس ملز مالکان اور دیگر صنعتی نمائندگان نے شرکت کی.
اجلاس کے دوران شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ حکومتی احکامات کے مطابق تمام صنعتی یونٹس میں ایمیشن کنٹرول مانیٹرنگ سسٹم کے تحت CCTV کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ فیکٹریوں سے خارج ہونے والے دھوئیں کی براہِ راست نگرانی ممکن بنائی جا سکے.
شرکاء اجلاس نے اس اقدام کو حکومتِ پنجاب کی ایک مثبت اور بروقت کاوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ضلع میں ماحولیاتی بہتری اور فضائی آلودگی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا.
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے صنعتی اداروں کے نمائندگان سے درخواست کی کہ وہ ہدایات کے مطابق دو دن کے اندر اندر اپنی فیکٹریوں میں ایک کیمرہ چمنی کے سامنے اور دوسرا فیول/فائر ہاؤس کے سامنے نصب کر کے اس کا یوزر نیم اور پاس ورڈ محکمہ ماحولیات اوکاڑہ کو فراہم کریں.
اجلاس کے اختتام پر صدر چیمبر آف کامرس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اوکاڑہ کے تمام صنعتی ادارے ماحولیاتی بہتری اور عوامی فلاح کے لیے حکومت سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، تاکہ ضلع کو سموگ اور فضائی آلودگی سے محفوظ بنایا جا سکے۔