اسموگ

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات اوکاڑہ کی زیرِ صدارت اسموگ کی روک تھام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد

اوکاڑہ
( شیر محمد)اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز خالد جاوید، انسپکٹرز ماحولیات و (انڈسٹریز)، رانا عبدالباسط، پریزیڈنٹ رائس گرین ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور سینیر ممبررائس ملز ایسوسی ایشن اور رائس ملز مالکان و نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس میں اسموگ کے تدارک، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے، اور رائس ملز میں اینٹی اسموگ اقدامات کو یقینی بنانے کے امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا،

شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام رائس ملز میں چمنی فلٹرز، واٹر اسکرَبنگ سسٹم اور دھوئیں کے مؤثر اخراج کنٹرول کے اقدامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں گے، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا کہ جو صنعتی یونٹس ماحولیاتی قوانین یا اینٹی اسموگ ہدایات پر عملدرآمد نہیں کریں گے، ان کے خلاف بھاری جرمانے، سیلنگ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ سموگ انسانی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے لہٰذا حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ، محکمہ ماحولیات اور دیگر محکمے مل کر سموگ کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ سموگ کے نقصانات سے بچا جا سکے۔