سیدال خان

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملے کے خلاف بہادری سے لڑنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نےجعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملے کے خلاف بہادری سے لڑنے والی سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا ہے۔

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے جرات و بہادری کی تاریخ رقم کی، قوم کو ان پر فخر ہے۔ مادرِ وطن کے محافظوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دہشتگردوں کو پسپا کیا۔

ہماری سکیورٹی فورسز دشمن کے ہر وار کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان کے استحکام اور امن کے لئے جانیں قربان کرنے والے جوان ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

سیدال خان نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیدا ل خان نے سکیورٹی فورسز کے شہدا کی قربانیوں کو سلام، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔