لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر عدم پروی کی بنیاد پر خارج کردی ۔
جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیل پر سماعت کی ۔انٹرا کورٹ اپیل خاتون اشبا کامران نے دائر کی تھی جس میں وزیراعظم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ آئین پاکستان میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں ہے .
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کیا ،وزیراعظم نے آئین کے برعکس اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کیا ،ڈپٹی وزیراعظم پاکستان کے وزیراعظم کا نائب تصور کیا جاتا ہے ،وزیراعظم کو اراکین قومی اسمبلی ووٹ کے ذریعے منتخب کرتے ہیں ،اسحاق ڈار سینیٹر ہونے کی بنا پر ڈپٹی وزیراعظم نہیں بن سکتے .
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو غیر آئینی طور پر ڈپٹی وزیراعظم کی مراعات دی گئیں ۔ استدعا ہے کہ عدالت سینیٹر اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے پر تقرری کالعدم قرار دے ،عدالت فیصلے تک اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے پر کام سے روکنے کا حکم دے ۔