ڈپٹی اسپیکر 169

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی کوئٹہ مستونگ روڈ دھماکے کی مذمت

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کوئٹہ مستونگ روڈ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ملوث عناصر انسانی کے دشمن ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ملک دشمن عناصر صوبہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں انہیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل نہیں ہونے دینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں