کملا ہیرس 104

ڈونلڈ ٹرمپ 4 ستمبر کو کملا ہیرس سے نشریاتی مباحثے پر آمادہ ہوگئے

واشنگٹن (رپورٹںگ آن لائن) امریکی صدارتی انتخاب میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیمو کریٹک حریف اورموجودہ نائب صدر کملا ہیرس سے 4 ستمبر کو ٹیلی ویژن پر ایک نشریاتی مباحثے میں شرکت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا آیا کملا ہیرس بھی اس پر آمادہ ہیں۔

ٹرمپ جو امریکہ کے سابق صدر بھی ہیں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مباحثے کیلئے مدعو کرنے کی پوسٹ ڈیمو کریٹک پارٹی کی کملا ہیرس کی صدارتی امیدوار ہونے کی توثیق کے فوری بعد ڈالی۔

69 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے 81سالہ صدر جو بائیڈن کے مقابلے میں دستبردار ہونے کے بعد زور پکڑا ہے ۔ بائیڈن سے ٹرمپ کا نشریاتی مباحثہ آئندہ 10 ستمبر کو ہونے والا تھا ۔ اب یہ مباحثہ کملاہیرس سے 4 ستمبر کو ہوگا۔

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ خود سے 20 سال کم عمر کملا ہیرس سے مباحثہ نہیں کریں گے۔ گزشتہ ماہ سابق پراسیکیوٹر اور کیلی فورنیا کے اٹارنی جنرل نے کہا تھا ٹرمپ روایتی مباحثے سے فرار چاہتے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات کے دوران امیدواروں کے درمیان مباحثہ سالوں سے ہی ایک روایت رہی ہے، امریکی صدارتی انتخابات کے دوران سب سے پہلا مباحثہ (ڈیبیٹ) سال 1960 میں رچرڈ نکسن اور جان ایف کینیڈی کے درمیان ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں